12 جولائی 2025 - 11:36
انارکی سے دوچار بڑی طاقت؛ ٹرمپ کا امریکہ

ایک بڑی طاقت کے صدر (ٹرمپ) کے اعلانیہ نظریات میں مسلسل تبدیلی شاید ایک قسم کی حکمت عملی سمجھی جائے، لیکن حقیقت یہ نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ بڑی طاقت زوال سے دوچار ہوئی ہے اور اپنی صلاحیتوں پر شک ہے۔ یہ ایک سلطنت کے زوال کی نشانی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایک میڈیا کارکن قاسم حبیب اللہ نے سوشل میڈیا میں اپنے اکاؤنٹ پر لکھا:

یہ بات قابل فہم ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایک ثانوی حیثیت رکھنے والی طاقت اپنے حریفوں اور دشمنوں کو دھوکہ دے ور اپنی صلاحیتوں کی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ٹیڑھا اور غیر شفاف موقف اختیار کرے، لیکن یہ کہ ایک بڑی طاقت جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ تمام شعبوں میں دنیا میں سر فہرست ہے اور اس کے پاس دنیا کی بے مثال فوج اور سب سے مضبوط معیشت ہے، اپنے موقف اور بیانات میں انارکی کا شکار ہو جاتی ہے، یہ ایک پوشیدہ حقیقت کی وجہ سے ہے اور وہ یہ کہ اب وہ بڑی طاقت نہیں رہی اور اس کو مزید اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں ہے، اور اسی لئے وہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لئے حریف اور دشمن ممالک کے ذمہ داران اور اصحاب رائے افراد کے ذہنوں میں تجزیاتی انتشار (فریب) پیدا کرنے کی کی طرف راغب ہونے کو ضروری سمجھتی ہے۔

ایک بڑی طاقت کے صدر (ٹرمپ) کے اعلانیہ نظریات میں مسلسل تبدیلی شاید ایک قسم کی حکمت عملی سمجھی جائے، لیکن حقیقت یہ نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ بڑی طاقت زوال سے دوچار ہوئی ہے اور اپنی صلاحیتوں پر شک ہے۔ یہ ایک سلطنت کے زوال کی نشانی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha